۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
رہبر انقلاب سے تاجکستان کے صدر کی ملاقات؛

حوزہ/ تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان نے پیر 30 جولائي 2024 کی صبح ایک وفد کے ساتھ رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے منگل کی صبح تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اور ان کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کلیدی پالیسی اور ترجیح علاقائي ممالک خاص طور پر ہم زبان اور مشترکہ زبان، تاریخ اور دین رکھنے والے ملکوں سے تعلقات کو فروغ دینا قرار دیا اور زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ماضی کی طرح مختلف میدانوں میں تاجکستان کے ساتھ پرخلوص تعاون کے لیے تیار ہے۔

انھوں نے ایران کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے تاجکستان کے صدر کی ایران آمد کی قدردانی کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے حکام کی آمد و رفت کو تعاون کی راہ ہموار کرنے والا قدم بتایا اور کہا کہ فارسی زبان ایران، تاجکستان اور افغانستان کی ایک اہم مشترکہ قدر ہے اور اس زبان کی بقا اور فروغ اور اسے حاشیے پر ڈالنے کی بعض کوششوں کی روک تھام کے لیے مزید تعاون ہونا چاہیے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فارسی زبان کے فروغ کے لیے تاجکستان کے صدر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تاجکستان میں قدیم فارسی کا رسم الخط دوبارہ بھی رائج ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ایران اور تاجکستان کے تعلقات کے فروغ کے کچھ مخالفین بھی ہیں جن سے مقابلے کے لیے منصوبہ بندی ضروری ہے۔

اس ملاقات میں، جس میں نائب صدر جناب عارف بھی موجود تھے، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے رہبر انقلاب سے دوبارہ ملاقات پر گہری مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جناب پزشکیان صاحب سے اپنے مذاکرات کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ جیسا کہ آپ نے کچھ سال پہلے کہا تھا، دونوں ملک ایک دوسرے کے رشتہ دار ہیں اور ہم آپسی تعلقات کے پہلے سے زیادہ فروغ اور علم و سائنس، صحت و طب اور صنعت کے شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تجربات سے استفادے کے خواہاں ہیں۔

انھوں نے اسی طرح اپنے ملک میں فارسی زبان کے فروغ کے لیے کی جانے والی اپنی بعض کوششوں اور اقدامات کی طرف بھی اشارہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .